قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہاکورہ علاقے میں 'بیک ٹو ولیج' مرحلہ دوم پروگرام کے دوران نامعلوم بندوق براداروں کی طرف سے کئے گئے حملے میں ایک سرپنچ اور ایک ایگریکلچر افسر ہلاک جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے جبکہ کشیر یونیورسٹی کے باہر ہوئے دھماکے میں کم سے کم پانچ افراد مضروب ہوئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی میں دو الگ الگ مقامات پر ہوئے دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات کے پیش نظر شہر سری نگر کے حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز کو مزید چوکنا کیا گیا وہیں لالچوک سمیت کئی علاقوں میں صبح کے وقت سیکورٹی فورسز اہلکار کو گاڑیوں کی تلاشی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز کی مزید نفری کو تعینات کیا گیا ہے اور گاڑیوں کی نقل وحمل اور راہگیروں کے حرکات وسکنات پر بھی چوکسی بڑھائی گئی ہے۔
بدھ کی صبح کئی مقامات بالخصوص لال منڈی، رام باغ، جہانگیر چوک پر سیکورٹی اہلکار چھوٹی گاڑیوں کو روک کر ان میں بیٹھے مسافروں کے شناختی کارڑ چک کرتے تھے اور گاڑی کی بھی تلاشی کرتے تھے اور راہگیروں کی بھی جامہ تلاشی کی جاتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر کے دوسرے حساس علاقوں میں بھی صبح کے وقت سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی طرف سے لوگوں اور گاڑیوں کی تلاشی کا عمل دیکھا گیا۔