ETV Bharat / state

Kashmir Schools Timing Changed: اسکولی اوقات کار میں تبدیلی

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے میں وادی کشمیر کے سبھی اسکولوں میں اوقات کار میں تبدیلی لائی گئی ہے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 11:58 AM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے۔ یکم نومبر سے میونسپل حدود میں آنے والے اسکولوں کا وقت صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک رکھا گیا ہے۔ جبکہ میونسپل حدود کے باہر آنے والے اسکولوں میں یہ اوقات کار ساڑھے10 بے سے سپہر ساڑھے 3 بجے تک رہے گا۔

اس حوالے سے ڈائریکڑ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے 31 اکتوبر کو باضابطہ طور ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ منگل کے روز جاری کیے گئے حکمنامے کے مطابق شہر سرینگر کے میونسپل حدود میں آنے والے سبھی اسکولوں میں کلاسز صبح 10بجے سے سہ پہر 3بجے ہوا کرے گا۔ وہیں میونسپل حدود کے باہر کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں کلاسز صبح ساڑھے 10 سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک رہے گا۔ ایسے میں کل یعنی یکم نومبر سے سبھی اسکول نئے اوقات کار کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: Extra Charging in Private Schools اضافی فیس وصولنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ناظم تعلیم

ادھر، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سرینگر کے تمام اسکولوں کو نئے اوقات کار پر سختی اور سنجیدگی سے عمل پیرا رہنے کی تاکید کی ہے۔ واضح رہے کہ یکساں تعلیمی کلینڈر کے تحت سال گزشتہ میں پہلی مرتبہ جموں وکشمیر میں مارچ سیشن شروع کیا گیا جس کے تحت اب اول سے دسویں جماعت اور گیارہویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات مارچ میں ہی منعقد ہوا کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.