ETV Bharat / state

Tourists Flow in Kashmir: کشمیر میں سیاحتی سیزن عروج پر، جون تک 95 فیصد ہوٹل بُک

author img

By

Published : May 20, 2022, 6:15 PM IST

سال 2021 میں بھی اگرچہ لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں نے کشمیر کا رخ کیا، لیکن امسال گزشتہ برسوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کی توقع کی جارہی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار سرینگر کے ہوائی اڈے سے روزانہ تقریباً 100 پروازوں کی آمد و رفت ہورہی ہے اور ہر روز کم از کم 5 ہزار سیاح یہاں پہنچ رہے ہیں جب کہ اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے میں بیشتر ہوٹلوں میں جون تک 95 فیصد پیشگی بکنگ ہوچکی ہے۔ Tourists Flow In Kashmir

kashmir-receives-highest-tourists-major-hotels-and-houseboats-booked-up-to-june
کشمیر میں سیاحتی سیزن عروج پر، جون تک 95 فیصد ہوٹل بُک

سرینگر: وادی کشمیر میں رواں برس کے ابتدائی مہینوں میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد درج کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں 61 ہزار سیاحوں نے یہاں مختلف صحت افزا مقامات کی سیر کی ہے، جب کہ فروری میں یہ تعداد ایک لاکھ جا پہنچی۔ اسی طرح مارچ میں ایک لاکھ 80 ہزاروں سیاحوں نے وادی کشمیر کا رخ کیا۔ وہیں اپریل مہینے میں 2 لاکھ 60 ہزار سیاح وادی کشمیر کے ان پُرکیف فضاؤں سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔ رواں ماہ مئی میں بھی ملک کی دیگر ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں کی خاصی تعداد موجود ہے اور اس وقت ہوٹلوں، ہاوس بوٹوں اور دیگر گیسٹ ہاوسز میں بھی جگہ نہیں ہے۔Tourists Flow In Kashmir

: کشمیر میں سیاحتی سیزن عروج پر، جون تک 95 فیصد ہوٹل بُک

سال 2021 میں بھی اگرچہ لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں نے کشمیر کا رخ کیا، لیکن امسال گزشتہ برسوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کی توقع کی جارہی ہے۔تاریخ میں پہلی بار سرینگر کے ہوائی اڈے سے روزانہ تقریباً 100 پروازوں کی آمد و رفت ہورہی ہے اور ہر روز کم از کم 5 ہزار سیاح یہاں پہنچ رہے ہیں جب کہ اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے میں بیشتر ہوٹلوں میں جون تک 95 فیصد پیشگی بکنگ ہوچکی ہے۔Srinagar Airport Hits Record Flights

سیاحت شعبے سے وابستہ افراد کہتے ہیں کہ وادی کشمیر میں سیاحوں کا اس طرح کا رجحان کافی وصولہ افزا اور امید ہے اس مرتبہ پرانے ریکارڈ ٹوٹے گے۔ تاہم انہوں نے زور دیا ان سیاحتی مقامات پر بنیادی سہولیات بہتر کرنے کی ضرورت ہے جوکہ حال ہی معرض وجود میں لائے گئے ہیں۔

موسم بہار کے فرحت بخش نظاروں کے بعد اب سیاحوں موسم گرما سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک کی مختلف جگہوں سے بڑی تعداد میں آجکل یہاں کا رخ کررہے ہیں۔ ان دنوں شہر آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر سیاحوں کی کافی چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے جبکہ کافی تعداد میں سیاح مغل گارڈنز، پہلگام ،گلمرگ، سونہ مرگ، دودھ پتری اور دیگر سیاحتی مقامات کے علاوہ ان نئی صحت افزا مقامات پر بھی دیکھے جارہے ہیں جوکہ محکمہ سیاحت نے حال ہی میں سیاحتی نقشے پر لائے ہیں۔Hotel Booked In Kashmir

مزید پڑھیں:

ادھر محکمہ سیاحت نے جموں وکشمیر میں تقریبا 75 نئے مقامات کی نشاندہی کی ہے جن میں 38 کشمیر اور 37 جموں میں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو کشمیر کی سیر و تفریح کے لیے راغب کیا جائے ۔وہیں متعلقہ محکمہ سیاحوں کو کشمیر کی سیر پر لانے کے لئے ملک کی مختلف ریاستوں میں بڑے پیمانے پر تشہیری مہم بھی چلا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.