ETV Bharat / state

کشمیر: خوشگوار موسم کے درمیان بارش کی پیش گوئی

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 1:16 PM IST

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Kashmir: Rain forecast amid pleasant weather
کشمیر: خوشگوار موسم کے بیچ بارش کی پیش گوئی

وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے ہلکے درجے کی بارشیں ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں بدھ کی دوپہر سے کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وادی میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ 4 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

جنوبی کشمیر کے ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

دریں اثنا وادی میں بدھ کے روز صبح سے ہی موسم خشک و خوشگوار رہا۔

وادی کے دیہی علاقوں میں کسانوں کو اپنے اپنے میوہ باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں کے ساتھ مصروف دیکھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.