ETV Bharat / state

Meri Maati Mera Desh کشمیری کمہار نے سرکاری دفاتر کیلئے مٹی کے لیمپوں کا آرڈر پورا کیا - مٹی کے لیمپوں کا آڈر

محمد عمر کمار کے ہاتھوں کے بنائے ہوئے 'سماوار' کی سرینگر میں 22 اور 24 مئی کو منعقدہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے دوران آرٹ اینڈ کرافٹ بازار میں نمائش کی گئی۔

kashmir-potter-mohmmad-umer-bags-bulk-order-for-5000-diyas-for-i-day-celebrations
کشمیری کمہار نے سرکاری دفاتر کیلئے مٹی کے لیمپوں کا آرڈر پورا کیا
author img

By

Published : Aug 12, 2023, 6:25 PM IST

سرینگر: محمد عمر کمار نامی نوجوان ان دنوں سرینگر کے نشاط میں واقع اپنے کارخانے میں مٹی کے لیمپ بنانے میں انتہائی مصروف ہیں۔ موصوف نوجوان کو 5 ہزار مٹی کے لیمپوں کے ایک بڑے آرڈر کو پورا کرنا تھا جو ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر وادی کے سرکاری دفاتر میں 'میری مٹی میرا دیش' پروگرام کے تحت روشن کرنے ہیں۔ 27 سالہ محمد عمر اپنے کارخانے میں اپنے دیگر ساتھیوں سمیت دن رات محنت کر رہا ہے تاکہ حکام کے اس بڑے آرڈر کو وقت مقررہ تک پورا کیا جاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ 'یہ ایک اچھا اقدام ہے میں انتہائی مسرت محسوس کر رہا ہوں کہ مجھے 5 ہزار مٹی کے لیمپ تیار کرنے ہیں جن کو یوم آزادی کے موقع پر یہاں مختلف سرکاری دفاتر اور پنچایتوں میں روشن کیا جائے گا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میری مٹی میرا دیش کے پروگرام سے نہ صرف لوگوں میں اپنی قوم کے تئیں محبت کا جذبہ مستحکم ہوگا بلکہ متعدد لوگوں کو روزگار حاصل کرنے کا موقع بھی نصیب ہوگا'۔محمد عمر جو وادی کے مشہور کمہار ہیں، کے ہاتھوں کے مٹی کے برتن کو حکام نے جموں وکشمیر کی دستکاریوں میں شامل کیا ہے۔ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے برتن چین اور امریکہ میں مشینوں سے تیار کئے جانے ولے برتنوں کے نسبت صحت کے لئے زیادہ مفید ہیں۔

مزید پڑھیں: Glazed Pottery Revive In Kashmir: گلیذڈ پوٹری کو زندہ کرنے والا کشمیری کمہار

محمد عمر نے مٹی کے ٹائلز پر ترنگے بھی بنائے ہیں جن کو یوم آزادی منانے کے دوران سری نگر اور دوسرے حصوں میں سرکاری دفاتر کے دروازوں پر چسپاں کیا جائے گا۔بتادیں کہ عمر کمار کے ہاتھوں کے بنائے ہوئے 'سماوار' کی سری نگر میں 22 اور 24 مئی کو منعقدہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے دوران آرٹ اینڈ کرافٹ بازار میں نمائش کی گئی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.