جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں جموں و کشمیر کیجوئل ڈیلی ویجرس فورم کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں فورم کے صدر سجاد احمد پرے نے کہا کہ فورم کے زیر اہتمام 26 اکتوبر 2020 سے تمام محکموں میں تعینات 61 ہزار عارضی ملازمین نے کام چھوڑو ہرتال کرکے کے احتجاج کررہے تھے، ہڑتال کی وجہ سے مختلف محکموں کا بنیادی کام کافی متاثر ہوا ہے، جبکہ انتظامیہ نے ہمارے ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے مختلف حربے بھی استعمال کیے، مگر ملازمین پر کوئی خاص اثر نہیں ہوا، اب جبکہ انتظامیہ نے ہمارے تمام مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس لیے اس ہرتال کو فی الحال دو ماہ کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔