ETV Bharat / state

کورونا وائرس: سرینگر پاسپورٹ آفس اگلے احکامات تک بند - بی بی ناگر

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر سری نگر میں پاسپورٹ آفس کو اگلے احکامات تک بند کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: سرینگر پاسپورٹ آفس اگلے احکامات تک بند

author img

By

Published : May 18, 2020, 7:24 PM IST

جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع پاسپورٹ آفس کو فی الحال بند کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل پاسپورٹ آفس میں صرف انکوائری کائونٹر بند تھا لیکن اب پاسپورٹ آفس میں پاسپورٹ سہولیات کو اگلے احکامات تک مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے تاہم اس دوران طے شدہ پاسپورٹ درخواستوں کو پھر سے شیڈول کیا جائے گا۔

ریجنل پاسپورٹ افسر سرینگر بی بی ناگر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ قدم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پوری طرح سے پاسپورٹ کی سہولیات کو بحال کرنے کے لئے آمادہ تھے تاہم کیندر کے ریڈ زون میں آنے کی وجہ سے ان کو پاسپورٹ آفس کو فی الحال مکمل طور پر بند کرنا پڑا۔

پاسپورٹ کیندر سرینگر میں صرف پاسپورٹ عملہ کو ہی جانے کی اجازت ہوگی جبکہ پاسپورٹ سے متعلق عوامی سہولیات فی الحال معطل رہیں گی۔

بی بی ناگر نے مزید بتایا کہ وہ آگے حالات کا جائزہ لینگے اور جوں ہی علاقہ ریڈ زون کے زمرے سے خارج ہوگا پاسپورٹ آفس کو عوامی خدمات کے لیے پھر سے شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.