سرینگر جموں قومی شاہراہ 24 گھنٹوں بعد آج بحال کی گئی اور درماندہ گاڑیوں کو اپنے اپنے مقامات کی جانب جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
جمعرات کو دوسرے روز بھی تقریباً 1500 گاڑیاں قومی شاہراہ پر درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں، جن میں مال بردار گاڑیاں اور ایس آر ٹی سی بسیں شامل ہیں۔ ان ایس آر ٹی بسوں کے ذریعے بیرونی ریاستوں میں پھنسے افراد کو وادی واپس لایا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پنتھیال کے قریب لینڈ سلائڈنگ اور چٹانوں سے بھاری پتھر گر آنے کی وجہ سے ایک بار پھر سڑک منقطع ہو گئی ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی اتھارٹی آف انڈیا روڈ کشادہ اور مرمت کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کہ ہائی وے کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے اور درماندہ گاڑیوں کو اپنے اپنے مقامات کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ہائی وے پر پھنسے ڈرائیوز اور مسافروں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیا گیا ہے۔
سرماندہ مسافروں نے کہا کہ وہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے وہاں پھنسے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ کو ہماری کوئی پراہ ہی نہیں ہے کہ ہم کس حال میں یہاں پھنسے ہوئے ہیں، کھانے پینے کے لیے بہتر انتظامات نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ ملک کی دیگر ریاستوں میں پھنسے لوگوں کو اپنے اپنے مقامات پر صحیح سلامت پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، انتظامیہ نے خصوصی ٹرینز ابھی تک 60 ہزار سے زائد افراد کو بیرونی ریاستوں سے واپس لایا گیا ہے۔