وادی کشمیر میں چلہ کلان کی پہلی برفباری آج متوقع Kashmir Likely To Get Fresh Snowfall ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں برفباری کی پیشن گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ بالائی علاقوں میں 27 نومبر تک درمیانی درجہ کی برفباری Fresh Snowfall ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات Meteorology Department In Kashmir کے مطابق بالائی علاقوں میں کئی مقامات پر ایک فٹ برف گرنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں پانچ تا چھ انچ کا امکان ہے۔
وہیں پہاڑی سیر گاہ گلمرگ میں گزشتہ دنوں ہی درمیانی درجہ کی برفباری پڑ رہی ہے، جس سے وہاں کے سیلانی لطف اندوز ہورہے ہیں۔
یاد رہے کہ وادی کشمیر میں خشک موسم اور ٹھٹھرتی سردی کے بیچ چالیس دنوں پر محیط'چلہ کلان' کا آغاز Chillai Kalan Begins In J&K ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں موسم میں تبدیلی، برفباری کا امکان
چلہ کلان کو شہنشہاہ زمستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو کہ 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہو جاتا ہے۔