ETV Bharat / state

PDP on Yasin Malik Case: سیاسی لیڈران کو قصوروار قرار دینے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، پی ڈی پی - این آئی اے کی پٹیالہ عدالت

پی ڈی پی ترجمان نے کہا کہ اگرچہ یاسین ملک کو قصوروار قرار دینا قانونی کارروائی ہے، تاہم اس سے کشمیر کا سیاسی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ دہلی میں این آئی اے کی پٹیالہ عدالت نے یاسین ملک کو ٹیرر فنڈنگ الزامات میں آج قصوروار قرار دیا ہے اور 25 مئی کو انہیں سزا سنائی جائے گی۔ PDP on Yasin Malik Case

سیاسی لیڈران کو قصوروار قرار دینے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا: پی ڈی پی

author img

By

Published : May 19, 2022, 11:06 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی PDP نے علیحدگی پسند لیڈر اور کالعدم علیحدگی پسند تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو ٹیرر فنڈنگ الزامات میں قصوروار قرار دینے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلوں سے کشمیر کا سیاسی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ پی ڈی پی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر مسئلہ سیاسی ہے اور کسی کو قصوروار قرار دینے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ PDP on Yasin Malik Case

قابل ذکر ہے کہ دہلی میں این آئی اے کی پٹیالہ عدالت نے یاسین ملک کو ٹیرر فنڈنگ الزامات میں آج قصوروار قرار دیا ہے اور 25 مئی کو انہیں سزا سنائی جائے گی۔ پی ڈی پی ترجمان نے کہا اگرچہ یاسین ملک کو قصوروار قرار دینا قانونی کارروائی ہے، تاہم اس سے کشمیر کا سیاسی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ہے۔ ترجمان نے یہ سوال کیا کہ ماضی میں بھی قیدیوں کو سزا دی گئی یا پھانسی دی گئی تو کیا پھر کشمیر کا مسئلہ اس سے حل ہوا؟ کیا اب اس فیصلے سے کشمیر کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ایس فیصلے کے ہمیں اس زاوئے سے بھی دیکھنا چاہیے کہ عدالت کی کارروائی کس پر ہورہی ہے یا انصاف کس کو دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن افراد نے ملک کے بانی گاندھی جی کو قتل کیا، ان کی پوجا کی جاتی ہے اور گذشتہ روز سابق وزیر راجیو گاندھی کے ایک قاتل کو رہا کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مساجد کو مسمار اور اقلیتوں پر ہجومی تشدد کیا جارہا ہے۔ انہوں کہا کہ کہ پارٹی امید ظاہر کررہی ہے کہ انصاف یکساں بنیادوں پر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

NIA Court To Decide Yasin Malik's Fate Today: یاسین ملک کی سزا کا تعین 25 مئی سے شروع ہوگا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.