ETV Bharat / state

New Congress Working Committee کانگریس ورکنگ کمیٹی میں کشمیر کے دو رہنما شامل

کانگریس پارٹی نے طویل انتظار کے بعد پارٹی کی سب سے بڑی پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی نئی تشکیل دے دی ہے۔

Kashmir Gets Two Faces in new Congress working committee
کانگریس ورکنگ کمیٹی میں کشمیر کے دو رہنما شامل
author img

By

Published : Aug 20, 2023, 8:23 PM IST

سرینگر: لوک سبھا الیکشن سے قبل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے پارٹی کی سب سے بڑی پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی نئی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، منموہن سنگھ، ادھیر رنجن چودھری ،ششی تھرور ،سچن پائلٹ اور پی چدمبرم کے نام شامل ہیں۔ اس نئی کمیٹی میں جموں و کشمیر کے دو سینیئر رہنماؤں نے جگہ بنا لی ہے۔ ان رہنماؤں میں طارق حمید کرہ جو پہلے سے مستقل مدعو بنے ہوئے ہیں، کے علاوہ جموں و کشمیر پردیش کانگریس پارٹی کے سابق صدر غلام احمد میر شامل ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق سی ڈبلو سی میں ایک سیٹ ہمیشہ غلام نبی آزاد کو ہوتی تھی تاہم ان کے استعفیٰ کے بعد یہ جگہ غلام احمد میر کو مل گئی۔

وہیں غلام احمد میر نے قومی سطح پر کانگریس پارٹی کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز باڈی کے رکن بنے پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ایک دور دراز علاقے سے تعلق رکھنے والے نچلی سطح کے کارکن کے لیے سی ڈبلو سی میں شامل کرنا واقعی ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ کانگریس کی اعلیٰ کمان نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر مجھے خوشی ہوئی۔"

مزید پڑھیں: Kharge Reconstitutes CWC لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل کانگریس ورکنگ کمیٹی کی تشکیل نو

انہوں نے مزید کہا کہ "میں اپنی پارٹی ہائی کمان کو یقین دلاتا ہوں کہ میں مزید لگن کے ساتھ کام کروں گا اور اپنی صلاحیت کے مطابق پارٹی کی خدمت کروں گا۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.