ETV Bharat / state

First Multiplex in Kashmir: کشمیر میں پہلا ملٹی پلیکس ستمبر تک کھُل جائے گا

وادی میں سنہ 1990 میں نامساعد حالات کی وجہ سے کئی سنیما ہالز کو یا تو بند کر دیا گیا تھا یا جلا دیا گیا تھا۔ ان سنیما ہالز کو بعد میں نیم فوجی دستوں اور آرمی کیمپوں میں تبدیل کر دیا گیا۔Cinema Halls Closed In Srinagar

Kashmir gets First multiplex by September end
کشمیر میں پہلا ملٹی پلیکس ستمبر تک مکمل
author img

By

Published : Aug 11, 2022, 3:56 PM IST

Updated : Aug 11, 2022, 8:10 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کو سرینگر کے سنہ وار علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا ملٹی پلیکس بنے جارہا ہے، جہاں کشمیر کے لوگ فلمیں دیکھ سکیں گے۔ آئینوکس(آئی این او ایکس) کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا یہ ملٹی پلیکس پوری طرح سے مکمل ہونے کے بعد رواں برس ستمبر ماہ میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔First Multiplex in Kashmir

اس حوالے سے ماہر تعلیم وجے دھر کا کہنا ہے کہ کشمیر میں سنیما ہالز کو بحال کرنے کا خیال نوجوانوں کو اسی طرح کی تفریح فراہم کرنا ہے جیسی ملک کی دیگر ریاستوں میں نوجوانوں کو مل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 'یہ ملٹی پلیکس سب کے لیے ہے تاکہ ہر کوئی تفریح سے لطف اندوز ہو۔ یہاں کے نوجوان کھیلوں اور کھانے کے علاوہ، کوئی ایسی جگہ نہیں جاتے ہے جہاں وہ تفریح کر سکتے ہیں۔'

کشمیر میں پہلا ملٹی پلیکس ستمبر تک کھُل جائے گا
آئینوکس(آئی این او ایکس) کے ڈیزائن کردہ ملٹی پلیکس میں تین آڈیٹوریم اور 520 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ بہتر تجربے کے لیے اس میں ڈالبی ڈیجیٹل ساؤنڈ سسٹم نصب ہوگا۔ ملٹی پلیکس میں بہت سے فوڈ کورٹ اور دیگر تفریحی سہولیات ہوں گی جو بچوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کریں گی۔ کشمیر کے آرٹ اور ڈیزائن کو برقرار رکھنے کے لیے دیواروں پر کشمیری لکڑی کا کام کیا جائے گا جو کشمیری ثقافت کی عکاسی کرے گا۔Multiplex With 520 Capacity in Srinagarماہر تعلیم وجے دھر کا کہنا ہے کہ 'ہم ڈیزائن کے عنصر کو تھوڑا سا تبدیل کر رہے ہیں اور جدید ترین انفراسٹرکچر کے ساتھ اس میں کشمیری ٹچ شامل کر رہے ہیں۔ ہم مقامی فوڈ انٹرپرینیورز کو فروغ دینے اور انہیں جگہ دینے کی بھی امید کر رہے ہیں تاکہ ہمارے مقامی کھانے کو فروغ ملے۔ ہم مقامی ٹیلنٹ کی خدمات حاصل کریں گے جو اس جگہ کا انتظام کر سکیں۔ ہمیں اپنے برانڈ کو فروغ دینا چاہیے۔ پوری دنیا میں کشمیر سے بہتر کوئی برانڈ نہیں ہو سکتا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ 'جلد ہی لوگ اسکرین پر 3 ڈی فلمیں بھی دیکھ سکیں گے۔ ملٹی پلیکس میں تین اسکرینز ہوں گی لیکن ابتدائی دور میں دو اسکرین ہی چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سنیما ہالز بحال ہونے سے لوگوں میں تناؤ ختم ہوگا۔

واضح رہے کہ وادی میں سنہ 1990 میں نامساعد حالات کی وجہ سے کئی سنیما ہال بند کر دئے گئے یا جلا دیئے گئے تھے۔ کافی سنیما گھر تو اب نیم فوجی دستوں اور آرمی کیمپوں میں تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ ریگل، پلیڈیم، خیام، فردوس، شاہ سنیما، ناز، نیلم فلم، اور براڈوے-وادی کے کچھ ایسے سنیما ہالز تھے جہاں دیر رات تک وادی کے لوگ فلم دیکھنے جایا کرتے تھے۔

Last Updated : Aug 11, 2022, 8:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.