ETV Bharat / state

Kashmir Fight Blog Case سرینگر کی خصوصی عدالت نے دو افراد کو ضمانت دی - کشمیر فائٹ کیس ملزمین

سرینگر کی اسپیشل عدالت نے "کشمیر فائٹ بلاگ " کیس کے سلسلے میں ملوث دو افراد کو ضمانت دی ہے۔ جن افراد کو ضمانت دی گئی ان میں تابش اکبر رحمانی اور پیرزادہ رقیب مخدومی شامل ہیں۔Srinagar special court grants bail

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 19, 2022, 9:54 AM IST

سرینگر: سرینگر کی ٹاڈا عدالت نے جمعہ کے روز "کشمیر فائٹ بلاگ" کیس کے سلسلے میں ملوث دو افراد کو ضمانت دی ہے۔اسپیشل ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ٹاڈا/پوٹا سرینگر منجیت سنگھ منہاس استغاثہ اور دفاعی وکیل کو سن کر کیس کے ملزمین تابش اکبر رحمانی اور پیرزادہ رقیب مخدومی کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر عبوری ضمانت منظور کی ہے۔kashmir fight blog case court grants bail to two accused

منجیت سنگھ منہاس نے کہا کہ دونوں فریقین کو سنا گیا اور چالان کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مقدمے کی سماعت شروع ہو چکی ہے اور ٹھوس گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں اور استغاثہ کے گواہوں کے بیانات عدالت میں داخل کر لیے گئے ہیں۔

عدالت نے دونوں ملزمان تابش اکبر رحمانی اور پیرزادہ رقیب مخدومی کو 17 دسمبر 2022 تک عبوری ضمانت دی ہے وہیں ایک اور ملزم محمد اکبر صوفی کے حوالے سے درخواست ضمانت کو فی الحال موخر کر دیا گیا ہے۔عدالت نے دونوں ملزمان کو پیشگی اجازت کے بغیر ریاست اور اپنی رہائش گاہ تبدیل نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں:ٹھوس شواہد کے بعد 4 صحافیوں کو گرفتار کیا جائے گا: آئی جی پی کشمیر

واضح رہے کہ 7 جولائی 2021 کو جموں و کشمیر پولیس نے ایک آن لائن بلاگ سائٹ چلانے والے پانچ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.