ETV Bharat / state

کشمیر: سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی ماری - مزید تحقیقات جاری

سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں سی آر پی ایف اہلکار نے مبینہ طور خود کو گولی مارلی، اسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کشمیر: سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی ماری

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 1:11 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکار اُس وقت شدید طور پر زخمی ہو گیا جب اُس نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مارلی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو سرینگر کے ڈلگیٹ علاقہ میں پیش آیا۔

سی آر پی ایف کے ترجمان نے بتایا: ’’جمعہ کی صبح سی آر پی ایف کی 61بٹالین سے وابستہ کانسٹیبل پروین منڈا نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی، جسے علاج کے لیے فوری طور فوج کے 92بیس اسپتال پہنچایا گیا۔‘‘

ذرائع نے مزید بتایا کہ گولیوں کی آواز سنتے ہی جوان بارک کی طرف دوڑے جہاں انہوں نے منڈا کو خون میں لت پت پایا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

دریں اثناء، پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ اہلکار کچھ عرصے سے ذاتی معاملات کی وجہ سے پریشان تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.