ETV Bharat / state

کشمیر : کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ - مہلوک سرینگر کے حیدرپورہ کا رہنے والا تھا

کشمیر میں مزید ایک شخص کی کووڈ-19 سے موت کے بعد خطے میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی ہے۔

covidd
covidd
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 10:39 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، تازہ اپڈیٹس کے مطابق کشمیر میں کووڈ-19 سے ایک اور ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔

ایم ایس اسکمس ڈاکٹر فاروق جان نے بتایا ہے کہ سرینگر کے ایک شخص کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا '77 سالہ مہلوک سرینگر کے حیدرپورہ کا رہنے والا تھا اور وہ اسکمس ہسپتال میں زیر علاج تھا'۔

اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 9 ہزار 888 سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں میں جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی دیکھی جارہی ہے، موجودہ وقت میں صوبہ کشمیر کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہے، لیکن اب جموں صوبہ میں بھی کووڈ-19 کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

صوبہ جموں کے ضلع راجوری میں گذشتہ روز کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ ضلع میں کووڈ-19 کے 51 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے راجوری میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

وہیں جموں و کشمیر میں اب تک 5 ہزار 786 افراد کووڈ-19 سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Kashmir
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.