ETV Bharat / state

سرینگر: کنٹریکچول اساتذہ کو کام سے روکنے کا الزام - Contractual teachers

کنٹریچول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کنٹریچول بنیاد پر گزشتہ بیس برس سے مخلتف کالجوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے اساتذہ کے مستقبل کو تاریک بنایا جارہا ہے۔

سینکڑوں کنٹریچول اساتذہ کو کالجوں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 4:09 PM IST

ایسوسی ایشن نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے کے باوجود کالجوں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور ڈائریکٹر کالجز کی زبانی ہدایات پر کالج کے پرنسپل صاحبان اندر داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

سینکڑوں کنٹریچول اساتذہ کو کالجوں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مختلف کالجوں میں کئی برس سے کنٹریچول بنیاد پر کام رہے سینکڑوں اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو معمول کے مطابق کالجوں میں بنا کسی وجہ کے اپنی خدمات انجام دینے سے روکا جارہا ہے۔ جس وجہ سے یہاں کے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ان افراد کو بھی مزید بے کاری اور بے روزگاری کے بھنور میں ڈھکیلا جارہا ہے جو کئی برسوں سے جموں و کشمیر کے مختلف کالجوں میں کنٹریچول بنیاد پر بچوں کو تعلیم کے نور سے منور کررہے تھے۔
پریس کانفرنس کے دوران ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فیاض وانی نے کہا کہ اگرچہ 2010 کے سپشل ایکٹ کے تحت وہ اب تک کالجوں میں پڑھاتے آئے ہیں لیکن اب دفعہ 370کے خاتمے کے بعد ایک نئے آرڈر کے تحت ہمیں محتاج بنایا جارہا ہے اور ڈائریکٹوریٹ کالجز کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ جب کالجوں میں آپ کی ضرورت پڑھے گی تب آپ کو بلایا جائے گا وہیں اب فی لکیچر کے حساب سے اجرت دی جائے گی۔ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ اس کے طرح کے امرانہ احکامات سے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ پرانے آرڈر کے مطابق انہیں باضابط طور تمام سہولیات دی جارہی تھیں ۔لیکن اب عدالت عالیہ کے احکامات کو بالائے طاق رکھکر ڈیکٹیرشپ نظام سے شب وخون مارا جارہا ہے۔انہوں نے کہا مستقلی اود دیگر معاملات کے حوالے سے جموں وکشمیر کے 2300 کنٹریچول اساتذہ کا کیس عدالت عالیہ میں زیر غور ہے لیکن اس کے باوجود نئے احکامات سے انہیں مزید اضطراب میں مبتلا کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا ڈائر یکٹر کالجز عدالت میں جھوٹ بول رہے ہیں کہ مزکورہ اساتذہ کی پوزیشن برقرار رکھی گئی ہے۔جبکہ موجودہ صورتحال اس کے بر عکس ہے ۔انہوں نے اعلی تعلیمی محکمہ کے زمہ داران اور گورنر انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس حساس مسلے پر غور کریں تاکہ اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو تاریک ہونے سے بچایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.