ETV Bharat / state

سرینگر میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری ریکارڈ

وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرینگر میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا۔

سرینگر میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری ریکارڈ
سرینگر میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری ریکارڈ
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 11:08 AM IST

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.2 جبکہ پہلگام میں منفی 8.4 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سرحدی ضلع کپواڑہ میں منفی 5.7 اور قاضی گنڈ میں منفی 8.6 ڈگری درج ہوا۔ کوکرناگ میں منفی 7.4، اننت ناگ میں منفی 8.6، بانڈی پورہ میں منفی 4.1، سوپور میں منفی 4.1، بڈگام میں منفی 7.8 اور شوپیاں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.3 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

ادھر جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور وہاں پر بھی لوگ سردی سے بے حد پریشان ہیں۔ لہیہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12، کرگل میں منفی 19، دراس میں منفی 25.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کی پہلی 'فروزن فوڈ' فروخت کرنے والی خاتون

ادھر وادی میں جھیل ڈل سمیت دیگر آبی ذخائر بھی منجمد ہیں جبکہ منجمد ڈل کو دیکھنے کے لیے مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے برف باری کے ایک اور مرحلہ کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر وادی میں 21 سے 24 جنوری تک ہلکے سے درمیانہ درجہ کی برف باری، جبکہ جموں کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہو ں گی۔ انہوں نے کہا کہ 23 اور 24 کو ہونے والی برف باری کے سبب ہوائی سروس میں بھی خلل پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.