سرینگر: وادی کشمیر میں شدید گرمی کے پیش نظر سرمائی زون کے تحت آنے والے تمام سرکاری ڈگری کالجوں میں 9 جولائی سے گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام نے جمعہ کو کشمیر اور جموں صوبے کے تمام سرکاری ڈگری کالجوں کو 9 سے 17 جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کی جوکہ سرمائی زون میں آتے ہیں۔ Summer Vacation In colleges
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ڈگری کالجز میں 9 جولائی تا 17 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ واضح رہے کشمیر اور جموں صوبےمیں سرمائی زون کے تحت آنے والے تمام اسکول 4 جولائی سے گرمائی تعطیلات کی وجہ سے پہلے ہی بند ہیں ۔اسکول 10 روزہ گرما کی چھٹی کے بعد 15 جولائی کو دوبارہ سے کھلیں گے۔
مزید پڑھیں: