سرینگر: کشمیر ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن (کے ڈی اے) Kashmir Distributors Association کے ایک وفد نے جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی۔وفد نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ریلائنس جیو مارٹس کو کھولنے کے بارے میں موصوفہ کو آگاہ کیا۔وفد نے ان مارٹس کے اثرات پر روشنی ڈالی ہوئے کہا کہ ان اقدام سے جموں و کشمیر کی مقامی معیشت کمزور ہو سکتی ہے۔ Mehbooba Mufti On Opening Of Reliance Mart
وہیں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ جموں و کشمیر کو معاشی طور پر کمزور کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب جموں و کشمیر انتظامیہ ای ڈی ،سی بی آئی، این آئی اے کو کشمیری کارباری پر چھاپے مار رہی ہے، وییں دوسری جانب انتظامیہ سرمایہ کاروں کو سہولیت فراہم کرکے جموں و کشمیر کی معیشت پر قبضہ کرنے کے لیے اقدام اٹھا رہی ہیں۔محبوبہ مفتی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ جموں و کشمیر کو باہر کے لوگوں میں فروخت کر رہی ہے تاکہ جموں و کشمیر کی معیشت کمزو ر ہوجائے۔محبوبہ مفتی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں: