ETV Bharat / state

بارہمولہ- بانہال ریل سروس دو روز بعد بحال - Rail service resumed

ریلوے حکام نے کورونا وبا کے پیش نظر 21 اور 22 جولائی کو یہ سروس معطل کردی تھی۔

کشمیر: بارہمولہ- بانہال ریل سروس دو روز بعد بحال

author img

By

Published : Jul 23, 2021, 2:47 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کو جموں کے بانہال سے جوڑنے والی بارہمولہ - بانہال ریل سروس کو جمعہ کے روز دو دن بعد بحال کر دیا گیا۔

بتادیں کہ ریلوے حکام نے کورونا وبا کے پیش نظر 21 اور 22 جولائی کو یہ سروس معطل کردی تھی۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ دو دنوں تک معطل رہنے کے بعد جمعہ کو بڈگام – بارہمولہ اور بڈگام – بانہال ٹریکس پر ریل سروس معمول کے مطابق بحال ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر لوگوں کے رش کے پیش نظر ریل سروس کو دو دنوں تک معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی تہواروں خاص کر عیدالفطر اور عید الاضحیٰ کے موقعوں پر بارہمولہ- بانہال ٹرین سروس کو معطل رکھا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ – بانہال ریل سروس عید کے موقع پر معطل

یاد رہے کہ بارہمولہ- بانہال ریل سروس 14 جولائی سے بحال ہوئی تھی۔

وادی کشمیر میں کورونا کرفیو کے پیش نظر سات ماہ کی معطلی کے بعد یکم جولائی سے ٹرین خدمات کو بحال کردیا گیا تھا۔

حکام نے وادی میں کورونا کی دوسری لہر میں ہو رہی تیزی کے پیش نظر 10 مئی کو ٹرین سروس معطل کر دی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.