ETV Bharat / state

کشمیر اور لداخ میں ہلکی برف باری کا امکان - موسم کی خبر

منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ پر سرینگر میں اب تک کے موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر اور لداخ میں ہلکی برف باری کا امکان

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 8:23 AM IST

محکمہ موسمیات نے 21 اور 22 دسمبر کے درمیان کشمیر اور لداخ کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

برف باری کی پیشگوئی آئندہ ہفتے چلا کلاں کے 40 روزہ سخت ترین موسم سرما کی آمد کے موقع پر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں منگل کی رات منفی 4.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ہے۔ اس ماہ کے شروع میں سری نگر میں پارہ منفی 3 تک گر گیا تھا۔

منگل کی رات کو گلمرگ میں منفی 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جس سے یہ ہیلتھ ریزاٹ میں موسم کی سب سے سرد رات بن گئی۔ اتوار کی رات گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری تک گر گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ، گلمرگ میں دسمبر میں اب تک کا سرد ترین درجہ حرارت منفی 14 ہے جو 1994 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دریں اثنا تازہ برف باری اور درجہ حرارت میں کمی سے سکیئرز سمیت سیاحوں کو گلمرگ کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.