ETV Bharat / state

سرینگر نواکدل تصادم: 2 عسکریت پسند ہلاک

دارالحکومت سرینگر کے کنہ مزار نواح کدل میں پیر اور منگل کی درمیانی شب کو شروع ہونے والے تصادم 2 عسکریت پسند ہلاک اور 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

سرینگر نواکدل تصادم: 2 عسکریت پسند ہلاک
سرینگر نواکدل تصادم: 2 عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : May 19, 2020, 2:23 PM IST

Updated : May 19, 2020, 4:06 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پائین شہر کے نواح کدل میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات دیر گئے مذکورہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔

سرینگر نواکدل تصادم میں 2 عسکریت پسند ہلاک

انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران وہاں موجود عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے بعد طرفین کے مابین تصادم شروع ہوا۔

تصادم میں ابھی تک ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے اور جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کا ایک ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ رات دیر گئے طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کچھ منٹوں تک جاری رہا۔ تاہم علاقے میں اب باضابطہ طور پر مسلح تصادم شروع ہوچکا ہے۔ تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک جبکہ جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کا ایک ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت جنید احمد اور طارق احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے اور ان دونوں کا تعلق عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ تھا۔

جنید اشرف خان حریت کانفرنس کے چیئرمین اشرف سحرائی کے فرزند ہیں اور انہوں نے دو برس قبل عسکریت پسند کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ مارے گئے دوسرے عسکریت پسند طارق احمد کا تعلق جنوبی ضلع پلوامہ سے ہے اور رواں برس مارچ مہینے میں حزب مجاہدین میں شامل ہوئے تھے۔

دریں اثنا انتظامیہ نے پائین شہر میں عسکریت پسندوں کے حق میں کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

انتظامیہ نے بقول ان کے احتیاط کے طور پر سرینگر بھر میں موبائل فون و انٹرنیٹ خدمات منقطع کرا دی ہیں، تاہم سرکاری مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل کی موبائل فون اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کو معطلی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

Last Updated : May 19, 2020, 4:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.