عالمی وبا کورونا وائرس کے چلتے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کو لے کر تمام قیاس آرائیوں کو دور کرتے ہوئے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعہ کو امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔
بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعہ کو دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی لئے ڈیٹ شیٹ مشتہر کیا ہے جس کے مطابق کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے امتحانات اگلے ماہ نومبر سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔
مشہتر کیے گئے ڈیٹ شیٹ کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات 9 سے 27نومبر تک لیے جائیں گے جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات 10 نومبر سے شروع ہوکر دسمبر کی 9تاریخ کو اختتام پذیر ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے امتحانات منعقد کئے جانے کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں؛ گیارہویں جماعت کے امتحانات اسکولی سطح پر منعقد کرنے کی تجویز
کمیٹی نے امتحانات کے تعلق سے سرکار کو دسویں اور بارہویں جاعت کے امتحانات نومبر کے دوسرے ہفتے سے شروع کرنے اور پھر 20 دسمبر سے قبل ختم کئے جانے کی تجویز پیش کی تھی۔ جبکہ کمیٹی نے گیارہویں جماعت کے امتحانات اسکولی سطح پر منعقد کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔