وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن، گنڈ سے تعلق رکھنے والے افراد نے سرینگر کی پریس کالونی میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ بشارت احمد وانی نام کا ایک شخص دوران ڈیوٹی سنہ 2018 میں کرنٹ لگنے سے فوت ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس آر او 43 کے مطابق انتظامیہ فوت ہوئے اہل خانہ کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کی پابند ہے۔ تاہم ان کے مطابق کئی برس گزرنے کے باوجود انہیں سرکاری ملازمت فراہم نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں: NIA Raids: وادیٔ کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی جاری
انہوں نے محکمہ بجلی کے افسران پر غفلت شعاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی کے افسران انہیں ایک دفتر سے دوسرے دفتر ریفر کر کے ان کا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں۔