ETV Bharat / state

Weather In Kashmir کشمیر: تازہ برف و باراں کے بعد سال نو کی آمد تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

سرینگر جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا Weather In Kashmir۔

کشمیر: تازہ برف و باراں کے بعد سال نو کی آمد تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

author img

By

Published : Dec 28, 2021, 2:07 PM IST

تازہ برف و باراں کے بعد محکمہ موسمیات نے وادیٔ کشمیر میں نئے سال کی آمد تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے MeT Predicts Dry Weather in Kashmir Till Dec 31

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری میں 31 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری متوقع ہے تاہم راتیں سرد سے سرد تر ہوسکتی ہیں۔

ادھر مطلع صاف رہنے سے وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا جس سے سردی کی شدت میں ایک پھر اضافہ محسوس کیا گیا۔

گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

  • سری نگر جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گلمرگ میں اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں غیر مقامی سیاح موجود ہیں جو وہاں ہونے والی تازہ برف باری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھاNight Temperature Recorded in Srinagar۔

کپوارہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.9 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی ہے۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قاضی گنڈ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا وادی کے میدانی علاقوں میں منگل کو سردیوں کے بادشاہ چلہ کلان کے ساتویں روز موسم خشک مگر ابر آلود رہا۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں خشک موسم مگر ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کے بیچ سردیوں کا بادشاہ ’چلہ کلان‘ اتوار اور پیر کی درمیانی شب یعنی21 دسمبر سے اپنے چالیس روزہ مسند اقتدار پر پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ افروز ہوگیا۔

چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر31 جنوری کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.