ETV Bharat / state

جی کشن ریڈی آج گاندربل جائیں گے - جموں و کشمیر کا دورے

دفعہ 370 کی منسوخی کے تقریباً 6 ماہ بعد مرکزی وزراء کی 36 رکنی ٹیم عوامی رابطہ مہم کے تحت 18 سے 25 جنوری تک جموں و کشمیر کا دورے پر ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی
وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی
author img

By

Published : Jan 22, 2020, 10:26 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 11:13 PM IST

وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر جائیں گے اور سرینگر اور گاندربل کا دورہ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر موصوف آج وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کا دورہ کریں گے اور وہاں عوامی اجلاس سے خطاب کریں گے اور پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پولیس ٹریننگ کالج گاندربل میں ایک تقریب کی صدارت کریں گے۔

واضح رہے کہ عوامی رابطہ مہم کے تحت 36 وزراء کی یہ ٹیم جموں کے 51 علاقوں کا دورہ کر رہی ہے جبکہ وادی کشمیر میں یہ ٹیم محض 8 علاقوں میں جائے گی۔

کشمیر جانے والے وزراء میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد، مرکزی وزیر برائے انسانی وسائل اور ترقی رمیش پوکریال، اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی ، وزیر مملکت برائے دفاع شریپڈ نائک اور وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی شامل ہیں۔

اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے گزشتہ روز سرینگر کے مضافات میں واقع فقیر گجری علاقے کا دورہ کر کے عوامی اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

عوامی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ بدلاؤ بہتری کے لیے ہے یہ بدلاؤ آپ کی زندگی میں خوشحالی کے ماحول کو پیدا کر سکے، ہم آتے رہیں گے۔ ابھی امتحان میں اول درجے سے کامیابی حاصل کرنی ہے وہ امتحان جموں و کشمیر میں ترقی، خوشحالی ہے۔

مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہم ایسے مواقع فراہم کریں گے جس کے ذریعے یہاں کے نوجوان خود کا روز گار شروع کر سکیں، اس کے لیے ہم نے اسکیم بنائی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں حمایت پروگرام کے تحت 16 کروڑ سے زیادہ فاہدہ پہنچایا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 11:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.