ETV Bharat / state

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کا جنید متو سے اظہار لاتعلقی - kashmir latest

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر جنید عظیم متو سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا ان سے کئی ہفتے قبل تعلق ختم ہوگیا ہے۔

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کا جنید متو سے اظہار لاتعلقی

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 5:02 PM IST

Updated : Sep 26, 2020, 7:47 PM IST

پیپلز کانفرنس نے ہفتے کے روز پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: 'جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس تصدیق کرتی ہے کہ محترم جنید متو پارٹی سے وابستہ نہیں ہیں۔ ان کی پارٹی سے وابستگی کئی ہفتے قبل ختم ہوئی ہے'۔

پارٹی کے صدر سجاد غنی لون نے بھی اس ٹویٹ کو اپنے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر ری ٹویٹ کیا ہے۔

دریں اثناء جنید متو نے پیپلز کانفرنس کے اس اعلان کے رد عمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں پارٹی کی من مانی سے اتفاق نہیں کرتا ہوں کہ نیشنل کانفرنس کو ما بعد پانچ اگست کے تناظر میں اس کی بے وفائی و دوغلہ پن کی وجہ سے بری الذمہ قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا کوئی ذاتی نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا اور اصولوں پر مبنی فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بھارت میں اسلاموفوبیا کو سرکاری سطح پر فروغ'

بتادیں کہ جنید متو نومبر 2018 میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر منتخب ہوئے تھے تاہم عدم اعتماد کی تحریک کے بعد انہیں 6 جون 2020 کو اس عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا۔

جنید متو نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس میں ہی شمولیت اختیار کرنے سے کیا تھا بعد میں انہوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی اور نیشنل سے بھی کنارہ کشی کرنے کے بعد دوبارہ پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Last Updated : Sep 26, 2020, 7:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.