ETV Bharat / state

JKSRTC Directors Meeting : جے کے ایس آر ٹی سی کی 86 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ منعقد - جے کے ایس آر ٹی سی بورڈ آف ڈائریکٹڑس میٹنگ

ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر نے ہفتے کے روز جموں وکشمیر روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی 86 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کی صدارت کی. اس دوران کئی اہم فیصلے بھی لیے گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 3:51 PM IST

سرینگر:ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر نے ہفتے کے روز جموں وکشمیر روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی 86 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کی صدارت کی۔اس دوران بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کارپوریشن کے کام کاج سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا۔

بورڈ نے کارپوریشن کی مالی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور اس کے منافع کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات تجویز کیے۔ میٹنگ میں مشیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ ایس آر ٹی سی کے بسوں اور ٹرکوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور نان آپریشنل ریونیو کے حصول کے لیے دیگر ممکنہ راستے تلاش کریں۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن جموں وکشمیر کے لوگوں کو قابل اعتماد ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کے لئے کارپوریشن پر یہ لازم بنتا ہے کہ وہ جدید ٹرانسپورٹ نظام سے ترقی کرتے رہے ۔

اس دوران کئی اہم فیصلے بھی لیے گئے ۔بورڈ نے آئی ٹی ایم ایس کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے کارپوریشن کی تعریف کی اور ان سے کہا کہ وہ اسے ایک ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال کریں۔

مزید پڑھیں: Night Bus Service In Srinagar سرینگر میں نائٹ بس سروس جلد شروع کی جائے گی

دوران میٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایس آر ٹی سی نے کارپوریشن کی کارکردگی اور کام کاج کے بارے میں تفصیلی پریزینٹیشن پیش کی۔ وہیں اس موقعے پر مشیر آر آر بھٹناگر نے اسٹار بس پورٹل اور جے کے ایس آر ٹی کے پاتھک ٹریولر موبائل ایپ کو بھی لانچ کیا۔واضح رہے کہ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی،سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ،چیف انجینئیر ایم ای ڈی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.