ETV Bharat / state

JKPM Merges with AAP: پیپلز موومنٹ عام آدمی پارٹی میں ضم - پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن

سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کی قائم کردہ سیاسی جماعت جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ عام آدمی پارٹی (عآپ) میں ضم ہوگئی۔

پیپلز موومنٹ عآپ میں ضم
پیپلز موومنٹ عآپ میں ضم
author img

By

Published : Jul 14, 2022, 4:51 PM IST

سرینگر: پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) سے علیحدہ ہونے کے چند روز بعد جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ (جے کے پی ایم) بدھ کو اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی میں ضم ہو گئی۔ JKPM merges with Aam Aadmi party سیاسی جماعت جے کے پی ایم کو سنہ 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے چند ماہ قبل سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے قائم کیا تھا۔

جے کے پی ایم کے صدر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداروں نے نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ جے کے پی ایم، جسے بہت دھوم دھام سے شروع کیا گیا تھا، شاہ فیصل اور سابق ایم ایل اے جاوید مصطفیٰ کے مستعفی ہونے کے بعد کشمیر کی سیاست کے حاشیے پر دھکیل دیا گیا تھا۔ JKPM Merges with AAP سنہ 2020 کے ڈی ڈی سی انتخابات میں جے کے پی ایم گُپکار ڈکلریشن کا حصہ تھی تاہم پارٹی نے حال ہی الائنس سے علیحدگی اختیار کر لی۔

قابل ذکر ہے کہ مرکز حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی پر جموں اور کشمیر پیپلز موومنٹ اور عام آدمی پارٹی، دونوں کا موقف بالکل مختلف ہے۔ جہاں کیجریوال نے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کی حمایت کی تھی وہیں جے کے پی ایم نے اس فیصلے کو سُپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.