ETV Bharat / state

Ghulam Ahmad Mir on Azad غلام نبی آزاد کا مستقبل کیپٹن امریندر سنگھ کی طرح ہوگا، غلام احمد میر - جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر نے کہا کہ غلام نبی آزاد کا مستقبل وہی ہے جو پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کے ساتھ وہی لیڈران جائیں گے جو بی جے پی کی نفرت انگیز سوچ کا ساتھ دے رہے ہیں۔ Ghulam Ahmad Mir on Azad

غلام نبی آزاد کا مستقبل امرندر سنگھ کی طرح ہوگا: غلام احمد میر

author img

By

Published : Aug 28, 2022, 5:13 PM IST

سرینگر: کانگریس کے سابق جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد کے استعفیٰ کے بعد پارٹی میں اُتھل پتھل جاری ہے اور آج سرینگر میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے سینیئر لیڈران بشمول پی سی سی صدر وقار رسول نے ایک اہم میٹنگ منعقد کی۔ JKPCC Press Conference اس میٹنگ میں وقار رسول کے علاوہ پی سی سی کے سابق صدور غلام احمد میر، سیف الدین سوز، سابق وزیر طارق کرہ، غلام نبی مونگہ اور دیگر لیڈران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں کانگریس کے موجودہ صدر وقار رسول نے کہا کہ انہوں نے ریزولیوشن پاس کیا ہے جس میں انہوں نے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کا ساتھ دینے کا عہد کیا۔JKPCC passes resolution

غلام نبی آزاد کا مستقبل امرندر سنگھ کی طرح ہوگا: غلام احمد میر
جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر نے کہا کہ 'غلام نبی آزاد کا مستقبل وہی ہے جو پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی میں لیڈران کے انخلا کو روکنے کے لیے کارکنان اور لیڈران سے گفتگو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کے ساتھ وہی لیڈران جائیں گے جو بی جے پی کی نفرت انگیز سوچ کا ساتھ دے رہے ہیں۔ Ghulam Ahmad Mir on Azad واضح رہے کہ کانگریس کے سابق جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد نے 50 برسوں کے بعد کانگریس کو الوداع کہا اور اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ آزاد نے 26 اگست کو کانگریس کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔ ایک مکتوب میں انہوں نے کئی نکات پر اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے۔ انہوں نے انکے فیصلوں کو بچکانہ قرار دے کر کہا کہ ان کی قیادت میں کانگریس کو دو لوک سبھا انتخابات میں شکست فاش ہوئی۔ Ghulam Nabi Azad resigns from all Congress posts

غلام نبی آزاد نے سونیا گاندھی کو لکھے اپنے استعفی کے خط میں اعتراف کیا ہے کہ کانگریس زوال کے اس نچلے پائیدان پر پہنچی ہے جس سے واپسی کے امکانات دور دور تک نظر نہیں آتے۔ انہوں نے اس صورتحال کیلئے کانگریس کے سابق صدر اور سونیا گاندھی کے فرزند راہل گاندھی کو مؤرد الزام ٹھہرایا ہے۔ آزاد نے اپنے خط میں کہا ہے کہ راہل گاندھی نے مشاورت کا نظام مکمل طور ختم کیا۔

انہوں نے راہل گاندھی کو طفلانہ اور غیر سنجیدہ بھی کہا ہے۔آزاد نے سونیا گاندھی کو لکھا ہے کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کو دو لوک سبھا انتخابات میں شکست فاش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ریموٹ کنٹرول کا نظام قائم کیا گیا جس سے پارٹی کی سالمیت متاثر ہوگئی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ درحقیقت، بھارت جوڈو یاترا شروع کرنے سے پہلے کانگریس قیادت کو ملک بھر میں کانگریس جوڑو یاترا شروع کرنی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں :

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.