ETV Bharat / state

ای ڈی آئی کا جموں و کشمیر کی کاروباری ترقی میں اہم کردار: دویدی - ای ٹی وی بھارت

کمشنر سکریٹری آئی اینڈ سی منوج کمار دویدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں کاروباری ترقی میں جے کے ای ڈی آئی کا اہم کردار ہے کیونکہ یہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے معاش کے مواقع پیدا کرنے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

ای ڈی آئی کا جموں و کشمیر کی کاروباری ترقی میں اہم کردار: دویدی

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 9:07 AM IST

جموں و کشمیر میں کاروبار اور جدت کو فروغ دینے کے لئے جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (جے کے ای ڈی آئی) اور محکمہ اعلی تعلیم (ایچ ای ڈی) نے کمشنر سکریٹری، صنعت و تجارت (آئی اینڈ سی)، منوج کمار دویدی کی موجودگی میں مفاہمت نامہ پر دستخط کیے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے کے ای ڈی ائی جی ایم ڈار اور ڈائریکٹر کالجز جے اینڈ کے پروفیسر ایم وائی پیرزادہ کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے۔

اس موقع پر کمشنر سکریٹری ائی اینڈ سی منوج کمار دویدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں کاروباری ترقی میں جے کے ای ڈی آئی کا اہم کردار ہے کیونکہ یہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے معاش کے مواقع پیدا کرنے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

کمشنر سکریٹری نے مزید کہا کہ اس مفاہمت نامہ سے یہاں کاروباری صلاحیت اور اسٹارٹ اپ نظام کو فروغ ملے گا کیونکہ اس سے کالجوں میں انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ سیل، جدت طرازی اور انکیوبیشن مراکز قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ کالجوں میں انٹرپرینیورشپ کورس کے ایک ماڈیول کے ذریعے دیگر ڈگری پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔

کمشنر سکریٹری ایچ ای ڈی طلعت پرویز روحیلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جے کے ای ڈی آئی کو جموں و کشمیر میں کاروباری مواقع پیدا کرنے کا مینڈیٹ حاصل ہے اور اس کے ساتھ جے کے ای ڈی آئی اور ایچ ای ڈی انٹرپرینیورشپ کورسز نوجوان نسل کے لئے شروع کیے جائیں گے جو ملازمت کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ہوں گے۔

اپنے استقبالیہ خطبہ میں جے کے ای ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جی ایم ڈار نے انٹرپرینیورشپ کے شعبے میں جے کے ای ڈی آئی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں 14000 انٹرپرائزز قائم کیے جاچکے ہیں جو اس انسٹی ٹیوٹ کی فعال حمایت سے 90 سے 95 فیصد شرح کامیابی رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.