جنوبی کوریا کی جانب سے تفویض کیا جانے والا یہ اعزاز زمینی سطح پر انسانی حقوق، امن و انصاف کے لیے کام کرنے والے اداروں کو دیا جاتا ہے۔
جموں کشمیر کولیشن آف سیول سوسائٹی نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ "ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں اس ایوارڈ سے اُس وقت نوازا گیا ہے جب ہم اور کشمیر ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ یہ وہ وقت ہے جب سچ بولنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'اس اعزاز سے ہماری انسانی حقوق، سچ اور انصاف کے لیے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملے گی'۔
اس اعزاز کے تحت جموں و کشمیر کولیشن آف سیول سوسائٹی کو 7 لاکھ 27 ہزار 388 روپے اور ایک ٹرافی بھی دیا گیا ہے۔