ETV Bharat / state

JKBOSE 10th Result : دسویں جماعت کے امتحانی نتائج چند روز میں متوقع

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے مطابق نتائج ظاہر کرنے کے سلسلے میں تمام کارروائیوں کو مکمل کرنے میں کم از کم پانچ سے چھ دن لگیں گے۔JKBOSE 10th Result 2021

دسویں جماعت کے امتحانی نتائج چند روز میں متوقع

author img

By

Published : Feb 12, 2022, 11:29 AM IST

گزشتہ برس نومبر دسمبر میں لئے گئے دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج چند روز کے بعدظاہر کئے جارہے ہیں۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے مطابق نتائج ظاہر کرنے کے سلسلے میں تمام کارروائیوں کو مکمل کرنے میں کم از کم پانچ سے چھ دن لگیں گے۔JKBOSE 10th Result 2021

بورڈ کے جوائٹ سکریٹری کا یہ بیان ان افواہوں کے بعدسامنے آیا ہے جن کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ایک یا دو دن میں کیا جانا تھا۔ جوائنٹ سیکرٹری نے کہا،’’یہ سچ نہیں ہے۔ میں طلباء سے گزارش کرتا ہوں کہ ایسی افواہوں پر یقین نہ کریں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ نتائج کے اعلان کے بارے میں باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا اور طلباء کو اس بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔JKBOSE 10th Result 2021

واضح رہے کہ دسویں جماعت کا سالانہ امتحان گزشتہ سال 20 نومبر کو شروع ہوا اور دسمبر کے پہلے ہفتے میں اختتام پذیر ہوا۔

عہدیداروں کے مطابق تقریباً 80 ہزار طلباء نے امتحان میں شرکت کی۔حکومت نے 2021 کے سالانہ امتحان میں دسویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لیے نصاب میں 30 فیصد رعایت دی تھی۔ یہ نرمی کرونا وباء کے پیش نظر دی گئی تھی جوکہ کشمیر اور جموں صوبے کے طلباء کے علاوہ لداخ یوٹی کے طلباء پر بھی دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:JKBOSE Class 12 Jammu Division Result declared: جموں ڈویزن میں بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.