سرینگر: جموں و کشمیر ایسوسی ایشن آف حج اینڈ عمرہ کمپنیز نے سرینگر اور جدہ کے درمیان براہ راست ہوائی سروسز کم از کم ہفتے میں ایک مرتبہ چلانے پر ایل جی انتظامیہ اور مرکزی حکومت پر زور دیا ہے،تاکہ زائرین کو نہ صرف سفر میں آسانی پیدا ہو بلکہ وقت بچنے کے علاوہ ان کا پیسہ بھی بچ سکے۔JKAHUC Demand Sgr-Jeddah Flight
یہ بھی پڑھیں:
ایسے میں اب آنے والے سیاحتی سیزن، ماہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ اور پھر حج جیسے فریضہ کو مدنظر رکھ کر آنے والے مہینوں میں سرینگر-جدہ کے درمیان ہوائی پرواز شروع کرنی چائیے،تاکہ حج و عمر پر جانے والے زائرین کو ایک بہتر سروس فراہم ہوسکے،وہیں دیگر تجارتی سرگرمیوں کے علاوہ بین الاقوامی سیاحت کو بھی فروغ مل سکے۔
مزید پڑھیں:
پرویز احمد بٹ نے کہا کہ کشمیر ایک مسلم اکثریتی والا خطہ ہے۔ مکہ اور مدینہ کے ساتھ یہاں کے لوگوں کا عقیدہ جڑا ہوا ہے۔ایسے میں یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ سرینگر اور جدہ کے درمیان ہوائی سروسز کو شروع کیا جائے۔اس سے حج وعمرہ کا فریضہ انجام دینے والے زائرین خاص کر بزرگ اور عمر رسیدہ افراد کو سفر کے دوران کافی راحت ملے گی۔
انہوں نے مرکزی حکومت اور ایویشن وزارت سے اپیل کی کہ ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ براہ راست سرینگر سے جدہ کے لیے ہوائی پرواز چلائی جائے۔