ETV Bharat / state

'طلباء کی صلاحیتیوں کو نکھارنے کی ضرورت'

اپنی پارٹی صدر الطاف بخاری نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ایسے مواقع اور پلیٹ فارم مہیا کرائے جائیں جن سے ہمارے طلبا اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔

اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری
اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 11:00 PM IST

اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے ڈی پی ایس سرینگر کے عریب عمران کو کالج بورڈ انڈیا گلوبل الائنس انی شیٹیو کی طرف سے منعقدہ سیٹ امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

بخاری نے کہا کہ جموں و کشمیر کے طلباء میں صلاحیتیں کوٹ کوٹ کر بھری ہیں اور وہ محنت و لگن سے کسی بھی شعبہ میں مہارت حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ایسے مواقع اور پلیٹ فارم مہیا کرائے جائیں جن سے ہمارے طلباء اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔

انہوں نے تہنیتی پیغام میں مزید کہا کہ 'میں عریب عمران کو، اُس کے والدین اور اسکول انتظامیہ و فیکلٹی ممبران کو سیٹ امتحان میں شاندار کارکردگی کے ذریعہ جموں وکشمیر کا نام روشن کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ اگر ہمارے نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں تو پھر آسمان ہی اُن کے کارناموں کی حد ہوگا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.