ETV Bharat / state

کشمیر میں سرد موسم بدستور برقرار، کشمیر کا ضلع شوپیاں سب سے ٹھنڈا رہا

JK Weather Report، Shopian district of Kashmir was the coldest۔ گزشتہ دنوں کی طرح اب بھی کشمیر میں سرد ترین موسم جاری ہے۔ وادی کے سبھی اضلاع میں شبانہ درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے کئی ڈگری نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ لیکن کہیں کہیں دھند میں کمی تو کہیں زیادتی بھی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم دار الحکومت سرینگر میں صبح کے وقت گہری دھند چھائی رہی۔ جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں منفی 6.7 درجۂ حرارت کے ساتھ سب سے ٹھنڈا رہا۔

Cold weather continues in Kashmir, Shopian district of Kashmir was the coldest

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 11:24 AM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے تمام اضلاع میں آج بھی درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے کئی ڈگری نیچے رہا۔ جہاں سرینگر میں آج رات کا درجۂ حرارت منفی 4.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا وہیں جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں منفی 6.7 درجۂ حرارت کے ساتھ سب سے ٹھنڈا رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق، جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے علاوہ وادی کے دیگر اضلاع اور مقامات میں بھی لوگوں نے شدید ٹھنڈ کا سامنا کیا۔ جنوبی کشمیر کے قاضی گند، پلوامہ، پہلگام اور اننت ناگ میں رات کا کم از کم درجۂ حرارت بالترتیب منفی 4.4، منفی 6.3، منفی 6.2 اور منفی 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں کوکرناگ میں منفی 2.7 اور کولگام میں منفی 2.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
شمالی کشمیر کے گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 4.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طر ح بارہمولہ میں شبانہ درجۂ حرارت منفی 5.7، کپوارہ میں منفی 4.6 اور باندی پورہ میں منفی 5.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل میں منفی 4.8 اور منفی 4.2 بالترتیب ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں صوبہ جموں کے بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت آج بھی نقطۂ انجماد سے اوپر ہی رہا۔ بھدیروہ میں سب سے کم منفی 0.4 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج کیا گیا، جس وجہ سے جموں صوبے کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق، سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجۂ حرارت 7.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرا کا 5.1 ڈگری سیلسیس، کٹھوعہ میں 9.3 ڈگری سیلسیس اور بٹوٹ میں 2.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بھدیروہ کے بعد بانیہال میں جموں صوبے میں سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی، جب وہاں رات کا درجۂ حرارت 2.6 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔ اُدھم پور، رام بن، ریاسی، اور سامبا میں بالترتیب 4.5، 2.5، 7.8 اور 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں مرکزی زیر انتظام لداخ کے لیہہ میں منفی 10.9 ڈگری درج کیا گیا، کارگل میں منفی 9.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا وہیں دراس میں منفی 13.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر میں سرد موسم بدستور برقرار، کشمیر کا ضلع شوپیاں سب سے سرد رہا

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر میں سرد موسم بدستور برقرار، کشمیر کا ضلع بانڈی پورہ سب سے سرد رہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.