ETV Bharat / state

کشمیر کے موسم کا حال: بڈگام، بانڈی پورہ اور گاندربل جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ سرد - Budgam is coldest in JK

Budgam, Bandipora and Ganderbal are coldest in Jammu and Kashmir۔ گزشتہ دنوں کی طرح کشمیر میں موسم اب بھی سرد ترین شمار کیا گیا ہے۔ بڈگام، بانڈی پورہ اور گاندربل جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ سرد ریکارڈ کیے گئے۔ سبھی اضلاع میں شبانہ درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے کئی ڈگری نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ دار الحکومت سرینگر میں لگاتار صبح کے وقت گہری دھند چھائی رہی۔

Weather in Kashmir: Budgam, Bandipora and Ganderbal are coldest in Jammu and Kashmir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 11:03 AM IST

سرینگر: گزشتہ روز کی طرح جمعہ کے روز بھی وادی کے تمام اضلاع میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے کئی ڈگری نیچے رہا وہیں دھند بھی بیشتر علاقوں میں چھائی رہی۔ گرمائی راجدھانی سرینگر میں جہاں آج رات کا درجۂ حرارت منفی 3.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا وہیں بڈگام، گاندربل اور بانڈی پورہ میں اس موسم کی سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی۔
محکمہ کی پیش گوئی کے مطابق، وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اور شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں آج موسم کی سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی۔ جب وہاں رات کا درجۂ حرارت منفی 6.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں شوپیاں، پلوامہ، پہلگام اور اننت ناگ میں بھی شدید سردی محسوس کی گئی۔ ضلع اننت ناگ میں جہاں منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، وہیں شوپیاں میں منفی 6.4، پلوامہ میں منفی 6.3، پہلگام میں منفی 5.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کوکرناگ میں پارہ منفی 2.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جب کہ مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر میں سردی کا قہر جاری، پلوامہ سب سے زیادہ سرد ریکارڈ کیا گیا

قاضی گنڈ میں پارہ منفی 4.2 ڈگری سیلسیس رہا جب کہ کپوارہ اور کولگام میں بالترتیب منفی 4.0 اور منفی 2.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طر ح بارہمولہ میں شبانہ درجۂ حرارت منفی 5.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں صوبہ جموں کے بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت گزشتہ روز کی طرح نقطۂ انجماد سے اوپر ہی رہا۔ بنیہال میں سب سے کم منفی 0.8 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج کیا گیا، جس کی وجہ سے جموں صوبے کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق، سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجۂ حرارت 8.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرا کا 7.8 ڈگری سیلسیس، کٹھوعہ میں 9.4 ڈگری سیلسیس اور بٹوٹ میں 4.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بنیہال کے بعد بھدیروہ میں جموں صوبے میں سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی، جب وہاں رات کا درجۂ حرارت 1.0 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔ اُدھم پور، رام بن، ریاسی اور سامبا میں بالترتیب 6.2، 2.9، 7.0 اور 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں مرکزی زیر انتظام لداخ کے لیہہ میں منفی 10.6 ڈگری درج کیا گیا، کارگل میں منفی 10.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا وہیں دراس میں منفی 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.