ETV Bharat / state

Encroachments On Waqf Properties وقف بورڈ بھی انسداد تجاوزات مہم میدان میں آیا، قابضین کو نوٹس - وقف املاک پر تجاوزات

جموں وکشمیر وقف بورڈ نے وقف اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو نوٹسیں جاری کرکے 15دنوں کے اندرا ندر زمین خالی کرنے کی ہدایت جاری کی۔

anti encroachment drive in jk
انسداد تجاوزات مہم
author img

By

Published : Feb 15, 2023, 10:48 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر وقف بورڈ نے وقف اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو نوٹسیں جاری کرکے 15دنوں کے اندرا ندر زمین خالی کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے بعد اب جموں وکشمیر وقف بورڈ نے بھی قابضین کو نوٹسیں اجرا کرکے 15دنوں کے اندرا ندر زمینیں خالی کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔وقف بورڈ کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں سٹیٹ لینڈ کے بعد وقف اراضی دوسرے نمبر ہے تاہم یہ صرف کاغذوں تک ہی محدود ہے۔انہوں نے کہاکہ قابضین کو 15دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔

مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ پندرہ دنوں کا وقت دیا گیا اُس کے بعد کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ بعد میں لیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ قواعد و ضوابط او رقوانین کو دھیان میں رکھتے ہوئے جو بھی ممکن ہوگا وہ کیا جائے گا۔ بتادیں کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قابضین کو نوٹسیں جاری کرنے کے بعد اب وقف بورڈ نے بھی وقف املاک پر قبضہ کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے وہ از خود وقف اراضی کو خالی کریں بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وقف املاک میں تاریخی ملہ کھاہ بھی آتا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ آبپاشی نے کشمیر کے مخلتف اضلاع میں ندی نالوں پر قبضہ کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سات روز کے اندر اندر غیر قانونی تجاوزات کو از خود منہدم کریں،بصورت دیگر محکمہ کارروائی کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: BJP Spokesperson On Demolition Drive انہدامی کارروائی کو مذہبی رنگ نہ دیا جائے، بی جے پی ترجمان

بتادیں کہ 9 جنوری کو جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام ضلعی افسران کو سرکاری زمینوں کی نشاندہی کرنے اور 31 جنوری تک انہیں خالی کرانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد سے انتظامیہ نے عوام کو نوٹس جاری کرنا شروع کر دیا۔ س دوران انتظامیہ نے کئی ہزار سرکاری زمین و کاہچراہی کو بازیاب کیا گیا ہیں ۔وہیں بازیابی کے دوران کئی علاقوں میں تعمیرات کے منہدم کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کی تمام سیاسی پارٹیوں نے اس انہدامی کارروائی کو فوری طور بند کرنے کی اپیل کی ۔ وہیں وزارت داخلہ نے انہدامی کارروائی کو جموں و کشمیر میں گزشتہ روز معطل کرنے کی ہدایت دی اور انتظامیہ سے اس بارے میں ایک واضح پالیسی بنانے کی ہدایت دی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.