ETV Bharat / state

JK TRF issues Death Threats انہدامی کارروائی کے دوران ٹی آر ایف کی دھمکی، کسی کو بخشا نہیں جائے گا - انہدامی کارروائی پرٹی آر ایف کی دھمکی

جموں و کشمیر میں جاری انہدامی کارروائی کے دوران مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی جانب سے دھمکی سامنے آئی ہے۔ دھمکی میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بخشا نہیں جائے گا، محکمہ ریونیو میں کام کرنے والے اور انہدامی مہم میں حصہ لینے والوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ JK TRF issues death threats to employees involved in demolition drive

JK TRF issues death threats to employees involved in demolition drive
نہدامی کارروائی کے دوران ٹی آر ایف کی دھمکی
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 1:50 PM IST

سری نگر: ایل جی منوج سنہا کی قیادت میں جموں اور کشمیر میں تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی جاری ہے، اسی درمیان مبینہ طور پر عسکریت پسند گروپ کی جانب سے انہدام کی مہم میں حصہ لینے والے ملازمین کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی۔ دھمکی میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

ٹی آر ایف کی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ چپراسی سے لے کر پٹواری، نائب تحصیلدار یا تحصیلدار یا ڈی سی تک کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو بھی اس محکمے میں کام کر رہا ہے اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ یہی نہیں ٹی آر ایف نے عام لوگوں سے بھی کہا کہ وہ "ان" کے گھروں کو نشانہ بنائیں۔ عام عوام ان تمام کے گھروں کو جلا دیں اور ان لوگوں کو جو محکمہ ریونیو میں ہیں نشانہ بنائیں اگر وہ آپ کے پڑوس میں رہ رہے ہیں تو، ہم آپ کی پشت پر ہوں گے اور ان کارروائیوں کی ذمہ داری لیں گے۔'

دھمکی میں یہ بھیا کہاگیا کہ' اگر ہم آپ کے علاقے کے ارد گرد نہیں ہیں تو عام لوگ یہ کام خود کر سکتے ہیں اور جو لوگ ایسا کر رہے ہیں ان کا مزاحمتی عسکریت پسندوں کی صفوں میں خیر مقدم کیا جائے گا۔ اس میں کہا گیا کہ "اچھے ملازم اور برے ملازم میں کوئی فرق نہیں کیا جائے گا، ہر کوئی مزاحمتی عسکریت پسندوں کے نشانے پر ہوگا۔" ان ملازمین کی جائیدادوں کو "نشانہ بنایا جائے گا"، اس میں مزید کہا گیا ہے، "مزاحمتی عسکریت پسندوں کی تلوار نہ صرف ان کے سروں پر ہے، بلکہ ان کے قریبی عزیزوں پر بھی لٹکتی رہے گی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.