سرینگر: جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر آر آر بھٹناگر کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں میڈیکل ایجوکیشن میں بہت سدھار ہو رہا ہے اور ہیلتھ کیئر سیکٹر میں بینادی ڈھانچے اور سہولیات کو بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 13 نئے میڈیکل کالج شروع کیے گئے ہیں جبکہ دو اے آئی آئی ایم ایس بھی بنائے گئے ہیں۔
موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ 'جموں وکشمیر میں میڈیکل ایجوکیشن میں بہت حد تک سدھار ہوا ہے 13 نئے میڈیکل کالج شروع ہوئے ہیں 2 اے آئی آئی ایم ایس بنائے گئے ہیں اور اس کے علاوہ کینسر انسٹی ٹیوٹ، بچوں کے ہسپتال وغیرہ میں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ یونین ٹریٹری کے ہر کونے میں لوگوں کو بہترطبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ایمبولنس سروس بھی ہر کسی کے لئے دستیاب رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: Ayush Hospitals In JK پانچ اضلاع میں پچاس بیڈ والے آیوش ہسپتال قائم کئے جائیں گے، منوج سنہا
بھٹناگر نے کہا کہ ہم تمام پی ایچ سیز اور ضلع ہسپتالوں میں بھی بہتر طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو ٹی میں کورونا وبا کا بھی موثر مقابلہ کیا گیا اور اس کے علاوہ نجی ہسپتالوں کو بھی بڑھا وا دیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نجی ہسپتالوں کو بھی انڈسٹریل پالیسی کے تحت لایا گیا ہے۔ اور لوگوں کو صحت اسکیموں کے تحت کافی فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو بہتر او معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
(یو این آئی)