ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے 58 نئے کیسز - کشمیر میں کورونا متاثرین '

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 58 نئے کیسز پائے گئے ہیں، تاہم آج کورونا سے کسی بھی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے۔

file
file
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 8:54 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 58 مثبت معاملات کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 463 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئے پائے کیسز میں 11 کا تعلق جموں صوبے سے ہے جبکہ 47 وادی کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں 46 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رہا کیا گیا ہے۔

صحتیاب مریضوں میں 7 کا تعلق جموں سے ہے اور 39 کا تعلق کشمیر سے ہے۔

انتظامیہ کی جانب سےجاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ا لاکھ 25 ہزار 463 ہے جن میں سے 629 فعال ہیں جبکہ ایک لاکھ 22 ہزار 883 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1951 افراد کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔ فوت شدگان میں 725 کا تعلق جموں صوبے سے ہے جبکہ 1226 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق 4892000 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے 16 فروری 2021 تک 4766537 افراد کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.