تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 512 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 96,700 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 186 خطہ جموں سے ہیں اور 326 خطہ کشمیر سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 9 افراد کی موت ہوئی ہے، جن میں سے 7 جموں سے ہیں اور 2 کشمیر وادی سے ہیں۔ان 9 اموات کے ساتھ یونین ٹریٹری میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1511 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں 536 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں 185 خطے جموں سے ہیں جبکہ 351 خطے کشمیر سے ہیں۔
کیا آپ سیرو پرولینس سروے کے حیران کن انکشافات سے آگاہ ہیں؟
انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق 96188 پازیٹیو کیسز میں سے 5968 کیسز فعال ہیں جبکہ 89254 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1511 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 19838 ہے ان میں سے 1377 فعال ہیں جبکہ 18094 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 367 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 17988 ہے جن میں 675 فعال ہیں اور 17049 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 264 افراد کی موت ہوئی ہے۔