جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 460 تازہ کیسز کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد 99 ہزار 3 سو باون ہو گئی ہے وہیں 9 نئی ہلاکتوں کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 1542 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 153 خطہ جموں سے ہیں اور 307 خطہ کشمیر سے ہیں۔
علاوہ ازیں 564 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں 179 خطے جموں سے ہیں جبکہ 385 خطے کشمیر سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 9 افراد کی موت ہوئی ہے، جن میں سے 1 جموں سے ہیں اور 8 کشمیر وادی سے ہیں۔ان 9 اموات کے ساتھ یونین ٹریٹری میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1542 ہو گئی ہے۔
ہم ملک کے دشمن نہیں بی جے پی کے دشمن ضرور ہیں: فاروق عبداللہ
انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق 97,805 پازیٹیو کیسز میں سے 5565 کیسز فعال ہیں جبکہ 92,245مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1542 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 20,574 ہے ان میں سے 1427 فعال ہیں جبکہ 18,766 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 381 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 18,469 ہے جن میں 625 فعال ہیں اور 17,574 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 270 افراد کی موت ہوئی ہے۔