مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 453 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 352 وادی کشمیر سے ہیں جبکہ 101 خطے جموں سے ہیں۔ اس کے علاوہ دس افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 152 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے وادی کشمیر سے 115 اور خطے جموں سے 37 ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق 15،711 کیسز میں سے 6،831 فعال ہیں جبکہ 8،607 صحتیاب ہو گئے ہیں۔
بلیٹن کے مطابق 5،37،891 سیمپلز کی جانچ کی گئی ہے جن میں سے اب تک 5،22،180 کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں کورونا سے 10 افراد کی موت
ضلع سرینگر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ 3450 ہے۔ ان میں سے 2126 فعال ہیں۔ ضلع بارہمولہ میں 1709 افرد متاثر ہوئے ہیں۔ کولگام میں 1248، شوپیاں میں 1184، اننت ناگ میں 1098، کپواڑہ میں 976، پلوامہ میں 1072، بڈگام میں 950، بانڈی پورہ میں 483، گاندربل میں 307، جموں میں 665، کھٹوعہ میں 396، راجوری میں 486، ادھمپور میں 375، رامبن میں 419، سانبہ میں 344، ڈوڈہ میں 206، پونچھ میں 159، کشتواڑ میں 90، ریاسی میں 94 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔