ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کووڈ 19 کے 44 کیسز، دو اموات - جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 44 نئے پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر: کووڈ 19 کے 44 کیسز، دو اموات

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 9:36 PM IST

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے تازہ 44 کیسز کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 594 ہو گئی ہے۔ نئے پائے گئے کیسز میں 12 جموں سے ہیں جبکہ 32 کشمیر سے ہیں۔

حکام کے مطابق کورونا وائرس سے دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور ان دونوں کا تعلق کشمیر سے ہے۔

حکام کے مطابق 83 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 33 جموں خطہ سے ہے جبکہ 50 کا تعلق کشمیر خطہ سے ہے۔

حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں فی الحال 668 فعال کیسز ہیں جبکہ ایک لاکھ 21 ہزار 988 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں اب تک 1938 افراد کورونا سے ہلاک ہو گئے ہیں جن میں 721 جموں خطہ سے ہیں اور 1217 کشمیر خطہ سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.