ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کی شرح میں نمایاں کمی - covid vaccine kashmir

کورونا وائرس میں مبتلا 4 افراد کی موت بھی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1907ہوگئی

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کی شرح میں نمایاں کمی

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 9:02 AM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ روز 23 ہزار91 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن جن میں سے 127 افراد کی رپورٹ مثبت آئیں۔

جموں و کشمیر میں 127 نئے پازیٹیو کیسز کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 303 ہوگئی ہے۔ نئے مثبت معاملات میں سے 42 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 85 کا تعلق جموں خطے سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ کورونا وائرس میں مبتلا 4 افراد کی موت بھی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1907ہوگئی۔ متوفین میں 709 جموں جبکہ 1198 کشمیر سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 278 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب افراد میں 158 کا تعلق خطہ جموں سے ہے اور 120 کا تعلق کشمیر خطے سے ہے۔

کپواڑہ: پرائمری ہیلتھ سینٹر میں کووڈ ویکسین کا ڈرائی ٹیسٹ

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 22 متاثرین، بارہمولہ میں 5، بڈگام میں4،کپوارہ میں 5، پلوامہ میں 4 اور بانڈی پورہ میں ایک پازیٹیو پایا گیا ہے۔ وہیں خطے جموں کے ضلع جموں میں 48، ادھمپور میں 6، راجوری میں 5، ڈوڈہ میں 5، کٹھوعہ میں 4، سانبہ میں 10، پونچھ میں 3، رامبن میں 2 اور ریاسی میں 2 کیسز پائے گئے ہیں

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 1,22,303 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 2,241 فعال ہیں۔وہیں 1,18,155 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1,907 تک پہنچ گئی، جن میں سے 1,198 کا تعلق کشمیر خطے سے اور709 کا تعلق جموں خطے ہے۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 40,34,984 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 08 جنوری 2021 تک 39,12,681 نمونوں کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اَب تک9,37,286افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں24,797 افراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.