ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کووڈ-19 کے 133 نئے کیسز، ایک کی موت

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 6:49 AM IST

جموں و کشمیر میں 133 نئے پازیٹیو کیسز کے ساتھ ہی کورونا متثارین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 538 ہوگئی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام نے بتایا کہ 27 ہزار 501 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 113 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئیں۔ اس کے علاوہ ایک شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔ متوفی کا تعلق ضلع کپوارہ سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس ایک ہلاکت کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1910 ہوگئی ہے، جن میں 711 جموں جبکہ 1199کشمیر خطے سے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ خطے جموں میں 10 دنوں کے دوران دوسری مرتبہ کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق مزید 195 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں 54 افراد کا تعلق جموں سے ہیں اور 141 کا تعلق کشمیر سے ہیں۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 18 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں، جبکہ 6 بارہمولہ میں، بڈگام 15، کپواڑہ میں تین، پلوامہ میں چار، اننت ناگ میں 5، بانڈی پورہ میں 8، گاندربل میں 2، شوپیاں میں 4، جموں میں 48، راجوری اور کٹھوعہ میں بالترتیب ایک، سانبہ اور ڈوڈہ میں بالترتیب 3 کیسز پائے گئے ہیں۔

کشمیر: فضائی کرایہ میں بےتحاشا اضافہ

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 1,22,538 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 2,011 سرگرم معاملات ہیں۔ اب تک1,18,617 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1,910 تک پہنچ گئی، جن میں سے 1,199 کا تعلق کشمیر خطے سے اور 711 کا تعلق جموں خطے ہے۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 40,87,291ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 10جنوری 2021 تک 39,64,753 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.