تفصیلات کے مطابق آج پائے گئے کیسز میں سے 493 خطہ جموں سے ہیں اور 554 خطہ کشمیر سے ہیں۔
یہ لگاتار دوسرے دن ہے کہ جموں و کشمیر میں ایک ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز 1097 پازیٹیو کیسز درج ہوئے تھے۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 175 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جبکہ ضلع بارہمولہ میں 61، پلوامہ میں 34، بڈگام میں 78، اننت ناگ میں 48، بانڈی پورہ میں 34، کپواڑہ میں 69، کولگام میں 21، شوپیاں میں 4، گاندربل میں 30، جموں میں 322، راجوری میں 18، کھٹوعہ میں 40، ادھمپور میں 44، سانبہ میں 13، رامبن میں 6، ڈوڈہ میں 7، پونچھ میں 11، ریاسی میں 4 اور کشتواڑ میں 28 پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 676 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 131 جموں خطے سے ہیں اور 545 کشمیر وادی سے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 40،990 پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 8800 فعال ہیں جبکہ 31،435 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 755 افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ ہلاک ہوئے افراد میں 81 کا تعلق خطہ جموں سے ہے اور 674 کا تعلق کشمیر خطہ سے ہے۔