ETV Bharat / state

Political Reaction on Rajouri Attack سیاسی رہنماؤں نے راجوری میں ہوئے عسکریت پسندوں کے حملے کی مذمت کی

author img

By

Published : May 5, 2023, 9:05 PM IST

راجوری تصادم میں پانچ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر سیاسی جماعتوں نے غم کا اظہار کیا ہے۔ جوانوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عمرعبداللہ سمیت وادی کے متعدد رہنماؤ نے ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

سیاسی رہنماؤں نے راجوری میں ہوئے عسکریت پسندوں کے حملے کی مذمت کی

راجوری: جموں و کشمیر کے راجوری کے کنڈی علاقے میں فوجی جوانوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا پانچ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت دلدوز ہے۔ انہوں نے ٹویت کرتے ہوئے لکھا کہ دہائیوں سے دہشت گردی کی وجہ سے جموں کشمیر میں متعدد انسانی جانوں کا زیاں ہوا جو مذمت خیز ہے۔ عمر عبداللہ نے ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلٰی محبوبہ مفتی نے کہا کہ راجوری کا واقع خوفناک ہے۔

  • Tragic news from Rajouri where 5 army personnel have laid down their lives in the line of duty. Terror is a scourge that has blighted numerous lives over the decades in J&K & deserves unreserved condemnation. I send my sincere condolences to the families of those we lost today.

    — Omar Abdullah (@OmarAbdullah) May 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کہا کہ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر سے ان کو دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ملک کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے والے ان فوجی اہلکاروں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ وہیں پیوپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے کہا انکی جماعت ان ہلاکتوں کی پر زور مذمت کرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تشدد کے واقعات کو 'پاگل افراد' ہی انجام دے سکتے ہیں۔

جوانوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے نیشنل کانگریس پارٹی کے ترجمان رشی کلیم نے کہا کہ یہ انسانیت، اخلاقیات اور انصاف کے خلاف ہے۔ رشی کلیم نے کہا کہ پڑوسی ممالک پاکستان کو ہمارے ترقی پذیر ملک سے سبق سیکھنا چاہیے جو بھائی چارے، سیکولرازم، ترقی اور امن کی جانب مضبوطی سے گامزن ہے۔ انہیں بھی عسکریت پسندی کے جراثیم پھیلانے کے بجائے وہاں کی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ہندو مسلم برادریوں کے درمیان صدیوں پرانی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ اپنی مذموم سرگرمیوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ این سی پی کے یوتھ ونگ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ این سی پی کے قومی سکریٹری اور قومی ترجمان یوتھ ونگ ریشی کلم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تاریخ اس ناپاک حملے اور واقعہ کو فراموش نہیں کرے گی، جس میں ہمارے بہادر سپاہیوں نے قوم اور معصوم شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اپنے قریبی عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں نے معصوم فوجیوں کی جان لے کر کچھ حاصل نہیں کیا اور یہ ان عسکریت پسندوں کے لیے ایک سبق ہے جو ایک جیسی سوچ رکھتے ہیں۔ وہیں ترجمان جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب سروال نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ہر محاذ پر عسکریت پسندی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے اس حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وہیں زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Rajouri راجوری تصادم میں پانچ فوجی جوان ہلاک، انٹرنیٹ خدمات معطل

واضح رہے کہ سرحدی ضلع راجوری کے جنگلی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جاری تصادم میں ہانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ اس علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بڑی پیمانے پر محاصرہ کیا ہے، جبکہ پولس سربراہ دلباغ سنگھ اور فوج کے اعلی افسران بھی راجوری میں اس آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ راجوری کے بھٹہ دوریاں علاقے میں فوجی گاڑی پر حملہ کرنے میں ملوث عسکریت پسندوں کی تلاشی کے لئے بڑا آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 'راجوری کے کنڈی جنگل میں جنگجوئوں کے چھپنے کے متعلق مخصوص اطلاع ملنے کے بعد 3 مئی کو سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا اور پانچ مئی کی صبح قریب ساڑھے سات بجے ایک غار میں چھپے عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.