ETV Bharat / state

JK Police Organised Blood Donation Camp: بلڈ ڈونیشن کے ذریعے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش - جموں و کشمیر پولیس عطیہ خون کیمپ

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ’’پولیس یادگاری دن‘‘ کے موقع پر سرینگر سمیت جموں و کشمیر کے طول و ارض میں تقاریب کا اہمتام کیا گیا وہیں دارالحکومت سرینگر میں منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے دوران دو سو کے قریب پولیس اہلکاروں، افسران نے خون کا عطیہ پیش کیا۔

بلڈ ڈونیشن کے ذریعے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 8:43 PM IST

بلڈ ڈونیشن کے ذریعے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش

سرینگر (جموں و کشمیر): پولیس یادگاری دن کے موقع پر جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر کے چار بڑے ہسپتالوں کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں تقریباً 200 پولیس اہلکاروں اور افسران نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں اسپیشل ڈائریکٹر جنرل، سی آئی ڈی، آر آر سوین سمیت خاتون پولیس آفیسر بینظیر اقبال نے بھی خون کا عطیہ پیش کرکے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا: ’’آج خون کا عطیہ دینے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 200 کے قریب ہے اور ان میں سے کئی ایسے اہلکار اور افسران بھی ہیں جو کثرت سے خون کا عطیہ پیش کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہا کہ جموں و کشمیر میں آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں جس دوران زخمی افراد کی جان بچانے کے لیے خون کی ضرورت پڑتی ہے۔ دلباغ سنگھ کے مطابق ’’جموں و کشمیر پولیس کی ہمیشہ یہی کوشش رہتی ہے کہ عوام کو خطرات سے تحفظ فراہم کیا جائے وہیں حادثات اور ایمرجنسی کے دوران قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے بھی پولیس پر عزم ہے اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس کی جانب سے وقتاً فوقتاً بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا جاتا ہے۔‘‘

دلباغ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ’’آج ہمارے اہلکاروں اور افسران کی جانب سے عطیہ کیا گیا خون بہت سی قیمتی جانوں کو بچانے کے کام آئے گا، اور جو لوگ کثرت سے خون کا عطیہ دیتے ہیں میں اُن کو شاباشی دیتا ہوں۔‘‘ وہیں اس موقع پر جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل (سی آئی ڈی) آر آر سوین نے بھی خون کا عطیہ پیش کیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے آر آر سوین نے بتایا کہ ’’خون قدرت کا ایک تحفہ ہے اور اسے انسان خود نہیں بناتا بلکہ قدرت کا عطیہ کردہ ہے۔ جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ خوشی اور غم بانٹتے ہیں، جو کہ ایک جذباتی طور پر غیر محسوس چیز ہے، تو ہم کیوں خون جیسی ٹھوس چیز کو دوسروں کے ساتھ بانٹ نہیں سکتے۔‘‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’خون کا عطیہ کرنا اچھا لگتا ہے جس سے کسی کی جان بچ سکتی ہے۔‘‘

وہیں اب تک 61 پوائنٹ خون کا عطیہ پیش کرنے والی خاتون پولیس آفیسر بینظیر اقبال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’ہر ایک انسان کو خون کا عطیہ پیش کرنا چاہیے، خواہ وہ پولیس اہلکار ہو، سرکاری افسر، یا عام شہری، کیونکہ اس سے قیمتی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔‘‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’میں ہر برس تین بار خون کا عطیہ پیش کرتی ہوں۔ اب تک 60 پوائنٹ خون ڈونیٹ کر چکی ہوں اور آج 61 واں پائنٹ عطیہ کر رہی ہوں۔‘‘

مزید پڑھیں: JK Police Commemoration Day ملیٹنسی کے خلاف ہماری جنگ منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے،دلباغ سنگھ

ایک اور پولیس افسر شوکت احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پولیس کی جانب سے یہ سب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے انجام دیا جاتا ہے۔ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی ہمایون بٹ اس وطن کے لیے شہید ہو گئے، پولیس والا سڑک پر (ڈیوٹی دے رہا) ہو یا کسی اور جگہ، وہ عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Police Commemoration Day in Srinagar: پولیس یادگاری تقریب میں ایل جی منوج سنہا کی شرکت

جموں و کشمیر پولیس ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹینڈنٹ ڈاکٹر خالد پرویز کا کہنا تھا کہ ’’اس کیمپ میں پولیس ہسپتال کے ساتھ ساتھ جے ایل این ایم ہسپتال رعناواری، بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ، ایل ڈی ہسپتال اور ایس ایم ایچ ایس اسپتال نے اشتراک کیا ہے۔ یہ خون ہسپتالوں کے بلڈ بینک میں جمع رہے گا اور ایمرجنسی کے دوران ضرورتمندوں کو فراہم کیا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.